بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیا ہاتھ میں تسبیح پکڑنے یا تقریروں سے ریاست مدینہ بن جاتی ہے یہ سب عوام کو پاگل بنانے کیلئے ایک ڈھونگ تھا وجیہہ قمر

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف ہونے والی رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھتے ہوئے پیسے نہ لینے کا حلف اٹھا لیا، ڈی سیٹ کرنے کی دھمکی سے ہماری آواز نہیں دبائی جاسکتی، امید ہے عدلیہ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔اپنے ایک انٹرویو میں وجیہہ قمر کا کہنا تھاکہ کچھ دنوں سے صبرو تحمل کا مظاہرہ کررہی ہوں، ریاست مدینہ یہ سکھاتی ہے

جو ہم آج کل اپنی اخلاقیات کا نمونہ پیش کررہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ ارکان کے گھروں پر حملے کیے گئے اور باپ دادا تک پہنچ گئے ، ریاست مدینہ کیا تقریریں کرنے یا ہاتھ میں تسبیح سے بن جاتی ہے؟ یہ سب عوام کو پاگل بنانے کیلئے ایک ڈھونگ تھا۔ان کا کہنا تھاکہ صرف سلیکٹڈ احتساب کیا گیا اور مخالفین کو نشانہ بنایا گیا۔رکن قومی اسمبلی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ حلفیہ کہتی ہوں مجھے کسی نے پیسے دینے کا وعدہ نہیں کیا اور حلفیہ کہتی ہوں کہ پیسے لینے کا الزام جھوٹا اور بہتان ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ’میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر اپنے متعلق بات کرسکتی ہوں تو کیا عمران خان کرسکتے ہیں؟ ان کے ارد گرد لوگ کرپشن میں ملوث نہیں؟ یہ کہہ سکتے ہیں جو گھڑی سعودیہ سے تحفہ ملی وہ انہوں نے بازار میں نہیں بیچ دی؟۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ ابھی تو میں نے پارٹی چھوڑی نہیں ابھی تو پارٹی کا حصہ ہوں اور یہ حالات ہیں، میں بھی حسینیت کی راہ پر ہوں، ڈی سیٹ کرنے کی دھمکی سے ہماری آواز نہیں دبائی جاسکتی، امید ہے عدلیہ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔وجیہہ قمر کا کہنا تھاکہ اپنے حلقے کیلئے کام کررہی تھی تو کہا گیا یہاں سے الیکٹیبل کو ٹکٹ دیں گے، مخصوص نشست دے کر مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا گیا، وزیراعظم کو دو مرتبہ اپنے تحفظات کا بتایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…