بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

یوم پاکستان کی پریڈ میں پہلی بار جدید ترین جے 10 سی لڑاکا طیاروں کی گھن گرج

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) یوم پاکستان کی پریڈ میں پہلی مرتبہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے 10 سی کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی اور ائیرچیف مارشل ظہیراحمد کی سربراہی میں منفرد انداز میں صدر مملکت کو سلامی دی۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں فضا جنگی طیاروں کی

گھن گرج اور نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی، جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی پہلی بار پریڈ میں جلوہ گر ہوئے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے ایف 16 طیارے کے ذریعے صدر مملکت کو سلامی پیش کی، جن کے ہمراہ جے 10 سی طیارے موجود تھے، جے ٹین سی نے ایف سکسٹین طیاروں کے ساتھ خوبصورت انداز میں صدر کوسلامی پیش کی۔فلائی پاسٹ میں پاک بحریہ کے جہازوں سمیت جنگی جہازوں جے ایف سیون ٹین تھنڈر، جےایف سکسٹین، میراج طیارے، ضرار طیارے،ایف سیون پی جی ،ایف سیون پی ، قراقرم ایگل تھری طیاروں نے بھی حصہ لیا۔فضائی سرحدوں کے نگہبانوں نے ایروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ کیا اور دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے شیردل طیاروں نے آسمان پر قوس قزح کے رنگ بکھیرے۔شیردل طیاروں قومی پرچم کے سامنے سبز رنگ سے خطرناک اسٹنٹس دکھائے جبکہ خوبصورت فورمیشن اور رنگوں کے ساتھ دشمنوں کے دل پر ضرب لگائی۔پریڈ میں فضاوں کوتسخیر کرنے والےکمانڈوز نے پیراٹروپنگ کا شاندارمظاہرہ کیا تو حاضرین داد دیئے بغیرنہ رہے سکے جبکہ فری فال کےشاندارمظاہرے میں پاکستان آرمی کی شہباز ٹیم، نیوی کی سیگلز ٹیم ،ائیرفورس کی شاپر ٹیم نے حصہ لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…