بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش کی ہلاکت، انتظامیہ کا ایکشن ، شادی ہال سیل کر دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

پتو کی (این این آئی)پتوکی میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش کے جاں بحق ہونے کے معاملہ پر انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے نوٹس کے بعد پتوکی انتظامیہ نے شادی ہال کو سیل کردیا۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نے مقتول کے گھر جا کر

اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے متاثرہ فیملی کو انصاف کی یقین دہانی کروائی گئی اور مالی امداد کا وعدہ بھی کیا گیا۔یاد رہے کہ قصور کی تحصیل پتوکی میں دلخراش واقعے پر انسانیت شرما گئی، گزشتہ دنوں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق پاپڑ فروش کی لاش زمین پر پڑی رہی، بے حس باراتی کھانا کھانے کی فکر میں مگن رہے۔پاپڑ فروش اشرف عرف سلطان کی پتوکی کے شادی ہال میں ہلاکت کے معاملے پر اشرف کے برادر نسبتی پرویز نے پولیس کو بتایا کہ وہ ساتھیوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر شادی ہال کے باہر سے گزر رہا تھا۔اس نے دیکھا کہ شادی ہال میں کچھ باراتی پاپڑ بیچنے پر اشرف کو ٹھڈوں اور مکوں سے مار رہے ہیں، انہوں نے چھڑانے کی کوشش کی مگر ملزم باز نہ آئے، اسی دوران اشرف زمین پر گر گیا، ریسکیو ٹیم نے آکر اشرف کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس نے پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شادی ہال منیجر وقاص سمیت 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…