منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آرمی چیف پریڈ کے اختتام پر عوام میں گھل مل گئے لوگوں کو اپنے قریب آنے دینے کیلئے سکیورٹی کو پیچھے ہٹا دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ 23مارچ کی پریڈ کے اختتام پر عوام میں گھل مل گئے ،پریڈ کے شرکاء کو اپنے قریب آنے دینے کیلئے سکیورٹی کو پیچھے ہٹا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق 23مارچ کی پریڈ کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیر اعظم عمران خان کو پریڈ ایو نیو سے رخصت کرنے

کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جیسے ہی واپس آئے تو پریڈ کے شرکاء کی بڑی تعداد ان کے قریب آ گئی اور ان سے مصافحہ کرنا چاہا۔ آرمی چیف نے پہلے سکیورٹی کے حصار میں لوگوں سے ہاتھ ملایا تاہم اسی لمحے انہوںنے اپنی سکیورٹی کو درمیان سے پیچھے ہٹا دیا اور لوگوں کے انتہائی قریب آنے پر ان سے ہاتھ ملایا ۔ آرمی چیف نے ملاقات کیلئے آنے والی لڑکیوں کے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھا ۔پریڈ کے شرکاء آرمی چیف سے ملاقات کر کے انتہائی خوش دکھائی دئیے ۔علاوہ ازیں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ پاک افواج کی پریڈ میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروںصوبوں کے ثقافتی فلوٹ شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے ، بلوچستان کے فلوٹ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی اجاگر کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ میں بالترتیب آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان ،گلگت بلتستان،خیبر پختوانخواہ، پنجاب اور سندھ کے ثقافتی فلوٹ شرکاء پریڈ کے سامنے سے گزرے جس پر نہ صرف اہم مقامات کے ماڈل رکھے گئے تھے بلکہ فلوٹ پر موجود فنکار اپنے اپنے علاقوں کے لباس پہنے روایتی موسیقی کے ساتھ پرفارم کرتے رہے ۔شرکائے پریڈ نے ثقافتی فلوٹس میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…