بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ماں کو اپنا جگر دیکر بچانے والا بیٹا خود زندگی کی بازی ہار گیا

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

ڈیرہ بگٹی (آئی این پی)ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی ماں کی جان بچانے کے لیے اپنا جگر عطیہ کیا جس سے ماں کو تو نئی زندگی مل گئی لیکن بیٹا زندگی کی بازی ہارگیا۔ماں کے پیروں تلے جنت ہوتی ہے اور جہاں ماں اپنے بچوں کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوتی ہے،

وہیں اولاد بھی والدین کے لیے قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے۔ ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ثابت کردیا کہ آج بھی دنیا میں ماں کا حق ادا کرنے والے لوگ موجود ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق 23 سالہ طوطا خان بگٹی کے جگر کی پیوند کاری کامیاب رہی جس کے باعث اس کی ماں کو ایک نئی زندگی مل گئی لیکن اس آپریشن کے دوران طوطا خان کو کورونا کی بیماری لاحق ہوگئی جو اس کی موت کی وجہ بن گئی۔طوطا خان بگٹی کے بھائی عبدالغفور بگٹی نے نجی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 3 دن گزرنے کے باوجود ہم نے اپنی ماں کو بھائی کی موت کی خبر نہیں دی اور ہم انہیں جھوٹی تسلیاں دیتے رہتے کیوں کہ ہمیں طوطا خان نے خود ہی منع کیا تھا کہ ماں کو اس حوالے سے نہیں بتانا۔انہوں نے کہا کہ ماں کے لیور ٹرانسپلانٹ (جگر کی پیوند کاری) کے لیے طوطا خان سب سے پہلے اپنا جگر دینے کے لیے تیار ہوا جو ہم میں سے سب سے چھوٹا بھائی تھا ، ہمیں اپنے بھائی کے کھونے کا صدمہ ضرور ہے لیکن اس بات پر فخر ہے کہ اس نے ماں کی جان بچانے کے لیے قربانی دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…