بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

منحرف ارکان استعفیٰ دینے پر بھی تیار تھے مگر ۔۔۔رانا ثناء اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ منحرف ارکان استعفیٰ دینے پر بھی تیار تھے مگر ہم نے انہیں روکا‘آئین میں زندگی بھر کیلئے نا اہلی کی کوئی شق نہیں ‘عدالت آئین کی تشریح کر سکتی ہے، آئین میں خود سے کچھ داخل نہیں کر سکتی‘

اتحادیوں سے مثبت بات ہو چکی ہے‘حکومت ووٹنگ کی تاریخ فکس کر دے تو اور لوگ بھی سامنے آئینگے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ زندگی بھر کے لیے نا اہلی کی آئین میں کوئی شق نہیں عدالت آئین کی تشریح کر سکتی ہے، آئین میں خود سے کچھ داخل نہیں کر سکتی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ منحرف ارکان استعفیٰ دینے پر بھی تیار تھے مگر ہم نے انہیں روکا کہ پہلے ووٹ کا استعمال کریں پھر مستعفی ہوں۔انہوں نے کہا کہ منحرفین نے اس جابر ظالم متکبر اور کرپٹ حکمران کے خلاف عدم اعتماد کیا ہے، ابن الوقت وہ ہوتا ہے جو اپوزیشن کو چھوڑ کر اقتدار میں بیٹھ جائے یہ لوگ تو اقتدار کو چھوڑ کر آئے ہیں، یہ تو مجاہد لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مثبت بات ہو چکی ہے ،حکومت ووٹنگ کی تاریخ فکس کر دے تو اور لوگ بھی سامنے آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…