بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین مسلم دنیا کیساتھ شراکت داری کیلئے تیار ہے ،چینی وزیر خارجہ

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین مسلم دنیا کے ساتھ شراکت داری کیلئے تیار ہے، دہشتگردی کو کسی ایک فرقے کے ساتھ جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں،کشمیر پر او آئی سی ممالک کے مؤقف اور فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں،چین مسلم دنیا میں 400ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، پاکستان سے دوستانہ تعلقات چین کی روایات کی بنیاد ہے

اور چین اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کی حمایت نہیں بھول سکتا۔او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان سے دوستانہ تعلقات چین کی روایات کی بنیاد ہے اور چین اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کی حمایت نہیں بھول سکتا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے لیے چین کی حمایت ہمیشہ غیرمتزلزل رہی اور چین دو ریاستی حل کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ تاریخ نے ثابت کیا چین مسلم دنیا کا انتہائی مخلص دوست ہے، چین نے سوا ارب کووڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین خوراکیں 50 ممالک کو فراہم کیں اور اسلامی دنیا کو مزید 30 کروڑ ویکسین خوراکیں فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ 54 مسلم ممالک نے ایک سڑک ایک راستہ منصوبے پر دستخط کیے ہیں اور چین مسلم دنیا میں 600 منصوبوں پر 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہذیبوں کے مابین مذاکرات اور تصادم سے بچنے کیلئے آگے بڑھنا ہو گا اور چین تہذیبوں کے مابین مذاکرات کا حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اسلامی دنیا کے ساتھ مربوط تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی و استحکام اور ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے، ہمیں سلامتی اور استحکام میں اشتراک کے لیے آگے بڑھنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…