بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اوور لوڈ گاڑیاں کسی بھی صورت مین روڈ پر نہ آئیں،صوبائی حکومت نے خبر دار کر دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی)صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے محکمہ معدنیات،انڈسٹریز، ٹرانسپورٹ اور محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اوور لوڈ گاڑیاں کسی بھی صورت مین روڈ پر نہ آئیں۔ معدنیات کے لیز سورس پر ویٹ مشین لگا کر مقررہ وزن سے زیادہ وزن نہ ڈالا جائے اور محکمہ ٹرانسپورٹ بھی مین روڈ پر اپنے ویٹ سٹیشن فوراً فعال کرکے ان گاڑیوں کی چیکنگ کرے اسی طرح انڈسٹریز کے

اضافی لوڈز کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی سائٹ پر انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اضافی لوڈ کی صورت میں ان گاڑیوں کو بھاری جرمانے، لیز ایگریمنٹکو ختم کرنا اور گاڑیوں کے پرمٹ کو کینسل کرنے جیسے اقدامات کئے جائیں تاکہ اضافی لوڈ کی وجہ سے روڈز بھی خراب نہ ہوں اور عوام کو بھی مشکلات سے بچایا جاسکے۔ یہ ہدایت انہوں نے مہمند، صوابی اور بونیر اضلاع کی اوور لوڈ گاڑیوں کیلئے قائم کی گئی کیبنٹ کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں وزیر قانون فضل شکورخان، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے معدنیات عارف احمدزئی اور محکمہ ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز، معدنیات اور محکمہ داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم وکیبنٹ کمیٹی چیئرمین شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ان روڈز کی تعمیر پر عوام کے اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں اور چند ٹھیکداروں اور ٹرانسپورٹرز کے ذاتی فوائد کے لئے اضافی لوڈ کی صورت میں نہ صرف روڈز خراب ہورہے ہیں بلکہ انسانی جانوں کو بھی خطرہ ہوتا ہے اور ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور یہ تمام ادارے ہر صورت مقررہ وزن سے زیادہ لوڈ کی گاڑیاں نہ چھوڑیں۔شہرام خان ترکئی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں تمام فیصلوں کو حتمی شکل دیں تاکہ پھر یہ منظوری کیلئے اگلے کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔ شہرام خان ترکئی نے ہدایت کی کہ لیز ایگریمنٹ میں ترمیم اور دوسری تمام قسم کی اصلاحات کے لیے محکمہ قانون کے ماہرین سے پیشگی میٹنگ کی جائے تاکہ تمام لیز ہولڈرز پرویٹ مشین لگانا اور مقررہ وزن کی پاسداری پر عمل درآمد لازمی ہو۔ وزیر قانون فضل شکور خان نے کہا کہ جن علاقوں سے ریت گاڑیوں کی گزر ہو اور ماربل کے اضافی لوڈ کی صورت میں حادثات بھی ہوتے ہیں ان گاڑیوں کو ڈھانپا جائے اور ان عوامل پر قابو پانے کے لیے تجاویز بھی پیش کی جائیں۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے معدنیات عارف احمد زئی نے کہا کہ لیز ایگریمنٹ میں ترمیم اور ویٹ مشین کی سورس پر انسٹالیشن بشمول ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی مانیٹرنگ کی بدولت ان مسائل پر بہت جلد قابو پایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…