ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

خطے کے امن و استحکام کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے او آئی سی کانفرنس میں حل تلاش کیا جاسکے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

datetime 22  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کے امن و استحکام کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے او آئی سی کانفرنس میں حل تلاش کیا جاسکے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے مابین جیو سٹریٹجک اہمیت اور اقتصادی اور دفاعی تعاون کے امکانات ہیں، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مددگار ہوگا، یہ اجلاس عالمی برادری کو مشترکہ وڑن اور حکمت عملی پر لانے کیلئے تاریخی پیش رفت ہے، خطے میں امن و استحکام کے لئے ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا حل تلاش کیا جا سکے گا، آذربائیجان کے وزیر دفاع نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا، ملاقات میں دونوں جانب سے خطے میں امن و سلامتی کے لئے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، آذربائیجان کے وزیر دفاع نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔قبل ازیںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان سعودی عرب کے اسلامی دنیا میں منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ایک تاریخی پیش رفت ہے ،کانفرنس سے عالمی برادری کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے میں مدد ملے گی ۔

آرمی چیف نے کہاکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ابھرتے چیلنجوں کا حل تلاش کیا جا سکے گا۔سعودی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ سعوی وزیر خارجہ نے بارڈر مینجمنٹ کیلئے خصوصی کاوشوں اور علاقائی استحکام میں کردار کی بھی تعریف کی ۔سعوی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار اور او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…