بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سری لنکا کی کرنسی میں حیرت انگیز کمی ، ایک ڈالر کتنے سری لنکن روپے کا ہو گیا

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں 14روز میں ڈالر کے مقابلے میں سری لنکن روپے کی قدر میں انتہائی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سری لنکا میں ایک ڈالر 280 سری لنکن روپیسے زیادہ کا ہوگیا، سری لنکن حکومت کے پاس ایندھن اور ادویات کی

درآمدات کیلئے ڈالرز نہیں ہیں۔سری لنکا میں پیپر درآمد نہ کر سکنے کے سبب امتحانات بھی منسوخ ہو چکے ہیں۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ منگل کے روز بھی جاری رہا۔ یوکرین میں روس کی جنگ اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیب پر حوثیوں کے حملے کے سبب عالمی منڈی میں تیل کی ترسیل کے حوالے سے اندیشوں نے جنم لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 2.23% اضافے کے ساتھ فی بیرل 118.18 ڈالر تک پہنچ گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 2.13% اضافے کے ساتھ فی بیرل 112.31 ڈالر پر پہنچ گئی۔یورپی یونین میں شامل ملکوں کی حکومتیں رواں ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ایک اجلاس میں اکٹھا ہوں گی۔ یورپی حکومتیں اس امر پر غور کریں گی کہ آیا یوکرین پر حملے کے سبب روس پر تیل کی پابندی عائد کی جائے یا نہیں،یورپی یونین پہلے ہی روس کے خلاف متعدد اقدامات عمل میں لا چکے ہیں۔ ان میں روسی مرکزی بینک کے اثاثے منجمد کرنا شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…