پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

24مارچ کے بعد کونسی دو حکومتی اتحادی جماعتیں علیحدگی کا اعلان کر دیں گی ، تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے 24مارچ کے بعد ق لیگ اور ایم کیو ایم کے حکومت سے الگ ہونے کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ 24مارچ کے بعدق لیگ،ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہوجائیں گی اور دونوں جماعتیں اپوزیشن میں آنے کا اعلان کریں گی۔منظوروسان کا کہنا تھا کہ 28 مارچ سے پہلے عمران خان کے دن پورے ہونے والے ہیں، ان کوجیل بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ عدم اعتماد کے بعد نگراں حکومت بنے، شہبازشریف وزیراعظم ہونگے،پھرعام انتخابات کروائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا کھیل ختم ہوچکا ،حلوہ تیار ہے ، دیکھتے ہیں کھاتا کون ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کا مقصدعمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے۔یاد رہے گذشتہ ہفتے پی پی رہنما نے پیش گوئی کی تھی کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن جلسہ نہیں کریگی، 28 مارچ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔مشیر زراعت سندھ نے کہا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان نفرت کااظہار کرکے ان سے الگ ہورہے ہیں اور عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کرکے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…