جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آباد انتظامیہ کا حکومت اور اپوزیشن کو ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار ، متبادل آپشن پیش

datetime 21  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کو ریڈ زون میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ میں حکومت کو پریڈ گراؤنڈ اور اپوزیشن کو ایچ 9 میں جلسہ کرنے کا آپشن دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریڈ زون میں زیادہ لوگوں کے آنے سے سیکیورٹی مسائل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ جگہ تبدیلی کے آپشن پر غور کر کے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے، ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں عوام کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہاہے کہ ضمیروں کے سودے کیے جا رہے ہیں،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاست میں پیسے کا استعمال روکنا ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سب نے دیکھا کہ سینیٹ انتخابات میں بھی پیسہ چلا،اب بھی ضمیروں کے سودے کیے جا رہے ہیں،جمہوریت کی مضبوطی کے لئے سیاست میں پیسے کا استعمال روکنا ہو گا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ سپریم کورٹ کے سامنے پاکستان کی تاریخ کا انتہائی اہم معاملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کی سمت درست ہے، برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اگلے پانچ سال کے لئے بھی منتخب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئین کے تحت سب کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے،جلسہ ضرور کریں، قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو کارروائی ہو گی۔ فرخ حبیب نے کہاکہ اتحادیوں کو پہلے بھی ساتھ لے کر چلے ، آئندہ بھی ساتھ لے کر چلیں گے،سازشی عناصر پہلے دن سے حکومت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔ فرخ حبیب نے کہاکہ منحرف ارکان واپس آئیں گے اور مٹھائیاں کھانے والے روتے نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…