ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

متحدہ اپوزیشن بلاول بھٹو کے دھمکی آمیزبیان سے پیچھے ہٹ گئی

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ اپوزیشن او آئی سی اجلاس سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کی دھمکی کے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئی، مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ مہمانوں کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، او آئی سی اجلاس کی وجہ سے ہی لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کی تھی،

پاکستان کی داخلی سیاست کو او آئی سی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائیگا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونیوالی اپوزیشن کی میٹنگ کے بعد پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو دھمکی دی تھی کہ اگر پیر تک تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی گئی تو ایوان سے نہیں اٹھیں گے اور پھر دیکھتے ہیں کہ او آئی سی کا اجلاس کیسے ہوتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی دھمکی کے کئی گھنٹے بعد متحدہ اپوزیشن نے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں پی پی چیئرمین کے بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا گیا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ، مندوبين کی پاکستان آمد کا پُرتپاک خيرمقدم کرتے ہيں، متحدہ اپوزيشن يقين دلاتی ہے معزز مہمانوں کی آمد کے موقع پر پاکستان انہيں خوش آمديد کہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…