ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

مارچ میں ہی تبدیلی کا جنازہ اٹھے گا بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا‘ ترجمان بلاول بھٹو

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اگر او آئی سی اجلاس کی آڑ میں عدم اعتماد کی تحریک کو التوا ء کا شکار کیا تو ردعمل تو آئے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری او آئی سی کے خلاف نہیں

بلکہ او آئی سی کی آڑ میں تحریک عدم اعتماد سے حکومت کے فرار کے خلاف ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں نئی روح پھونکنے والی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی ہے، بلاول بھٹو کے نانا نے تنظیم تعاون اسلامی کو پہچان دی، عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی سے ساز باز کرکے او آئی سی کانفرنس کی آڑ میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو اپریل تک ٹالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپریل فول نہیں منانے دیں گے، مارچ میں ہی تبدیلی کا جنازہ اٹھے گا بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے خود کو بچانے کے لئے او آئی سی کانفرنس کی آڑ لی تو یہ تنظیم تعاون اسلامی کے مقاصد کا بھی غلط استعمال ہوگا، تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری و آئینی حق ہے، کسی بھی چیز کی آڑ لے کر ہم سے دستوری حق نہیں چھینا جاسکتا، بلاول بھٹو زرداری کا ایجنڈا صرف اور صرف پاکستان ہے، غیرملکی ایجنڈے کی باتیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…