ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

توبہ کا دروازہ کھلا ہے، اراکین واپس آ جائیں،فواد چوہدری

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال میں کسی سے بلیک میل نہیں ہو ں گے ۔ منحرف اراکین کیلئے توبہ کے دروازے کھلے ہیں واپس آجائیں۔سندھ ہائوس پر جو کچھ ہو ا اس کی پارٹی نے کوئی کا ل نہیں دی ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر آئے ہیں ، استعفیٰ د یں اور اور پھر دوبارہ  اپنے حلقوں میں الیکشن کیلئے جائیں لوگوں کو فیصلہ کر نے دیں کہ وہ کس کو منتخب کرتے ہیں یہ لوگ پہلے عمران خان کے نام پر ووٹ لیتے ہیں پھر لو ٹے بن جاتے ہیں کسی کو دھوکہ دینا مناسب نہیں اراکین کو کہتا ہو ں کہ توبہ کا دروازہ کھلا ہے واپس آجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلخیاں بڑھ رہی ہیں کم ہو نی چاہئے منحرف اراکین کے خلاف عوام غم و غصے میں ہیں عمران خان اس صورتحا ل میں بلیک میل نہیں ہو ں گے ۔ مسائل پر بات ہو نی چاہئے ،کوئی تصادم نہیں ہو گا ہم اپنا  جلسہ کریں گے اپوزیشن اپنا جلسہ کر ے جو کچھ گزشتہ روز سندھ میں ہوا اس کی ہم نے کوئی کال نہیں دی تھی جو بھی سندھ ہائوس کے باہر یا اند ر ہو ا وہ اچھا نہیں ہوا  بعض منحرف اراکین کے رشتہ دار فون کر کے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں چھڑوایا جائے ۔قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ منحرف ہونے والے 7 اراکین ہمارے پاس واپس آگئے ہیں اور اتحادیوں سے بھی ہمیں امید ہے کہ ان کا بھی فیصلہ چند دن یا 24 گھنٹوں میں ہی آجائے گا،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…