جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک عدم اعتماد، سیکرٹری قومی اسمبلی کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملے کو تیار رہنے کا حکم

datetime 19  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری قومی اسمبلی نے ارکان قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس تقسیم کرنے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام عملے کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کو آگے بڑھانے کیلئے سیکرٹری قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اتوار یا پیر کو کسی بھی وقت ایوان کا اجلاس طلب کرسکتے ہیں، اس لئے پارلیمنٹ کا تمام عملہ تیار رہے۔اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔آئین کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو 14 روز میں اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا ہوتا ہے۔اجلاس کے پہلے روز پی ٹی آئی کے مرحوم رکن اسمبلی خیال زمان اورکزئی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ کوانی ہوگی اور اجلاس اگلے روز کے لیے ملتوی کردیا جائیگا۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے بھی اپنے ارکان کو ہفتہ وار چھٹی کے باوجود حلقوں میں جانے سے روک دیا ہے۔پارٹی قیادت نے اپنے اپنے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہوں میں ہی موجود رہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…