جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے پہلے عدم اعتمادکامیاب ہوچکاہے، حافظ حمداللہ

datetime 19  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے پہلے عدم اعتمادکامیاب ہوچکاہے۔ عمران نیازی کاوزیراعظم رہنے کاکوئی جواز نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران نیازی پراپنے پارٹی کے  دودرجن سے زیادہ اراکین اسمبلی عدم اعتمادکابرملااظہارکر چکے ہیں ۔ عمران نیازی کے پاس ممبرزکی کمی کے ساتھ شرم اورحیائ کی بھی کمیہے۔ انہو ں نے کہا سندھ ہاوس پر حملے میں ٹائیگر فورس کے غنڈوں کے ساتھ دوایم این اے بھی شریک جرم رہے۔ پی ٹی آئی کے ان دو اراکین کی ہدایات پریہ دہشت گردی ہوتی رہی۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس کاسندھ ہاوس پرحملے کانوٹس لینا مثبت اقدام ہے۔ حملے میں ملوث دوایم این اے سمیت فوادچوھدری اورشیخ رشید کوبھی عدالت سے طلب کرنے کی درخواست ہے۔ انہوں نے کہا فوادچوھدری چنددنوں سے اشتعال انگیزاوردھمکی آمیزبیانات دیتے رہے۔ انہوں نے کہا فوادچوھدری نے سندھ ہاوس پرحملہ کرنیوالوں کوبچے کہا۔ جوکہ حملے کوجواز فراہم کرنے کیمذموم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا شیخ رشید نے ایک ناکام وزیرداخلہ کی حیثیت سے کیاذمہ داری اداکی ہے۔ حملے میں ملوث افراد سمیت دو ایم این اے کوعبرتناک سزاملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا فوادچوھدری نے اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی اورغنڈہ گردی میں سہولت کارکاکرداراداکیاہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…