ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب کی اسنیپ چیٹ سٹار ٹریفک حادثے میں ہلاک ،ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک حادثے میں 22سالہ ساز القحطانی ہلاک ہو گئیں۔ وہ اسنیپ چیٹ پر کافی شہرت کی حامل تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹویٹر پر لاکھوں سعودیوں نے ان کی موت کی خبر شیئر کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ساز کی اچانک موت پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔اگرچہ ساز کی موت کے بارے میں تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں تاہم بعض معلومات کے مطابق وہ ریاض میں العروبہ روڈ پر خوف ناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی۔ ساز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ وڈیو میں ایک گاڑی کو الٹتے ہوئے اور پھر اس میں آگ بھڑکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ساز القحطانی کا شمار سعودی عرب میں سوشل میڈیا بالخصوص اسنیپ چیٹ کے مشہور ترین افراد میں ہوتا ہے۔ مختلف پلیٹ فارموں پر اس کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ساز نے سوشل میڈیا پر مختلف اقسام کی تصاویر اور وڈیوز پیش کرنے کے سبب شہرت پائی۔ اس مقصد کے لیے اس نے ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کا استعمال کیا۔وہ مملکت میں مختلف تقریبات اور فیشن فیسٹولز میں ماڈل کے طور پر بھی کام کر چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…