ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ ،راجیو شْکلا نے غلطی نہ مانی، بے تْکی وضاحت دے کر مذاق بنوالیا

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کو وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ کا کچھ اور مطلب سمجھنے اور پھر ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعدبے تْکی وضاحت پر پاکستانیوں کی ٹرولنگ کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راجیو شْکلا نے ٹوئٹر پر عمران خان کے قومی ٹیم کو کراچی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے اور خود میچ نہ دیکھنے کی وجہ بتاتے

ٹوئٹ پر ردعمل دیا تھا۔سوشل میڈیا پر کراچی ٹیسٹ کے نتیجے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کے الفاظ استعمال کر کے موجودہ سیاسی منظر نامہ بیان کیا تھا، جس پر راجیو شکلا عمران خان کے بیان کو کرکٹ میں میچ فکسنگ کا اعتراف سمجھ بیٹھے تھے۔وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ کا غلط مطلب سمجھنے کے بعد بھارتی سیاستدان اور بی سی سی آئی عہدیدار نے آئی سی سی سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔بعد ازاں انہوں نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا اور اپنی غلطی کی بے تْکی وضاحت دی۔بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلانے پینترا بدلتے ہوئے کہا کہ انہیں عمران خان کی سیاسی میچ فکسنگ سے متعلق ٹوئٹ کا پتا تھا اور ان کا تحقیقات کا مطالبہ در اصل ایک طنز تھا۔انہوں نے عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کے سیاسی میچ فکسنگ کے بیان پر انہوں نے بھی طنز میں ہی آئی سی سی کو تحقیقات کا کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ برا نہ مانو ہولی ہے کیونکہ ہولی رنگوں اور طنز ومزاح کا تہوار ہے۔راجیو شْکلا کی وضاحت پر پاکستانی صارفین باز نہ آئے اور میمز بنانا شروع کردئیے۔ایک صارف نے لکھا کہ شکلا صاحب اپنی غلطی کی وضاحت دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، تو کسی نے کہا کہ شکلا کو آئندہ ہوش میں ٹوئٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…