ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا ایک اور ایم این اے باغی ہو گیا

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی) مظفر گڑھ سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر طلال بھی منحرف اراکین میں شامل ہوگئے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوںنے کہاکہ میں مظفر گڑھ سے این اے 186 حلقہ سے ایم این اے منتخب ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ میں سورۃ یاسین ہاتھ میں رکھ کر کہتا ہوں میں نے کسی سے کوئی پیسے نہیں نہیں لیے ،جو وزاراء ارسطو الزام لگا رہے ہیں کہ

پیسے لیے اس الزام کو مسترد کرتا ہوں ، میں نے تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں کوئی پیسے نہیں لیے ،جو الزام لگا رہے ہیں اللہ تعالیٰ انھیں پوچھے گا ۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنے ضمیر اور عوام کی رائے ووٹ کا فیصلہ کرونگا۔ انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین سال میں عمران خان کی حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا ،میں ان تین سالوں میں اپنے حلقے کے عوام کا ایک کام بھی نہیں کروا سکا ،مہنگائی عروج پر ہے ہر چیز مہنگی ہوئی ہے،کسان پریشان ہیں انھیں کھاد نہیں مل رہی۔ ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنان نے مبینہ منحرف ہونے والے اراکین کے گھروں کے سامنے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا، تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے کارکنان نے مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی وجیہہ اکرم کے گھر کے باہر جوتے ،انڈے اور لوٹے اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جبکہ ان کے گھرکی دیواروں اور گاڑی پر بھی لوٹے رکھ دئیے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے صدر گلریز اقبال کی قیادت میں کارکنان نے مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بننے والی وجیہہ اکرم کے مبینہ طو رپر منحرف ہونے کے خلاف ان کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے ۔ کارکنان نے ہاتھوں میں لوٹے ،جوتے ، انڈے اور احتجاجی تحریروں والے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ کارکنان نے وجیہہ اکرم کی رہائشگاہ کی دیواروں پر اورگھر کے باہر کھڑی گاڑی پر بھی لوٹے رکھ دئیے اور بعد ازاں دھرنا بھی دیا گیا ۔ گلریز اقبال نے کہا کہ وجیہہ اکرم کے پاس تحریک انصاف کا مینڈیٹ ہے وہ پہلے استعفیٰ دیں اس کے بعد بیشک کانگریس پارٹی جوان کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وجیہہ اکرم کے دادا پربھی تقسیم ہند کے وقت بھارت کے حق میں ووٹ دینے اور غداری کا الزام لگ چکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…