ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر نے عمران خان کی ٹوئٹ کو میچ فکسنگ سے جوڑ دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا عمران خان کی ٹوئٹ کا کچھ اور مطلب سمجھ بیٹھے۔گزشتہ روز ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کے الفاظ استعمال کرکے موجودہ سیاسی منظر نامہ بیان کیا تھا

جس پر بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا عمران خان کے بیان کو کرکٹ میں میچ فکسنگ کا اعتراف سمجھ بیٹھے۔بی سی سی آئی عہدیدار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کردیا۔ بعدازاں راجیو شکلا نے ایک اور ٹوئٹ کی اور بتایا کہ اس ٹوئٹ کے بعد ان پر تنقید بھی کی گئی، شکلا نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ برا نہ مانو، ہولی ہے،خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر بابراعظم کو بطور کپتان شاندار اننگز اور ورلڈ کلاس بیٹنگ پر مبارکباد پیش کی تھی۔وزیراعظم نے لکھا تھا کہ زبردست فائٹ بیک کرنے پر باقی ٹیم کو بھی مبارکباد، پوری ٹیم بالخصوص رضوان اور شفیق نے بھی زبردست مقابلہ کیا۔وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ بدقسمتی سے کراچی کا میچ دیکھ نہیں سکا کیونکہ میں میچ فکسنگ کیخلاف ایک اور محاذ پر لڑ رہا ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو بھاری رقم کے ذریعے لالچ دی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…