ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

جس نے گرفتار کرنا ہےکرلے ، وزیراعظم کو ووٹ نہیں دوں گا پارلیمنٹ لاجز میں موجود پی ٹی آئی کے رکن احمد حسین ڈیہڑ نے چیلنج دیدیا   

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے گرفتار کرنا ہےوہ کر لے ووٹ وزیراعظم عمران خان کو نہیں دوں گا ۔ تفصیلات کے مطابق پالیمنٹ لاجز میں موجود پی ٹی آئی رہنما

احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کے پاس گیا تھا انہیں فائلیں دیں ، چیف سیکرٹری نے کہا کہ آپ بار بار پرائم منسٹر کا نام کیوں لیتے ہیں، سی ایم سیکرٹریٹ میں کلیئرنس سیل لگی ہوئی ہے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ لینڈ ریکارڈ سینٹر میں مافیاز ہیں، میں نے ثبوت پیش کیے ، میں نے دھرنا دیا، کارکن دھرنے میں آئے تو مجھے پارٹی ٹکٹ کارکنوں نے دیا، اسمبلی میں کہا کہ ہم یہاں گالیاں دینے نہیں غریب کو ڈیلیور کرنے آئے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کئی خامیاں ہوں گی لیکن شہباز شریف جیسا ایڈمنسٹریٹر میں نے نہیں دیکھا، وزیراعظم نے 6 ایسے وزیر بنادیے جو کرپٹ تھے، عمران خان کو پیغام دیا کہ آپ ایک بندے کو چھ، چھ سات، سات عہدے دیتے ہوئے تھکتے نہیں ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…