ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

سندھ میں گورنر راج کی تجویز کے حق میں نہیں ،شاہ محمود قریشی

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کی تجویز کے حق میں نہیں ،ہر ممبر باوقار لوگوں کا چنا ہوا ہے اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا پابند ہے، سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کی روح کے منافی ہے،بھارت نے تاحال اس مبینہ ’’حادثاتی میزائل فائر‘‘کا تسلی بخش جواب نہیں دیا،

افغانستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے،یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث، آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہر ممبر باوقار لوگوں کا چنا ہوا ہے اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا پابند ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے ان توقعات کو ذہن میں رکھنا ہو گا جو حلقے کی عوام نے منتخب کرتے ہوئے، آپ سے وابستہ کیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ نوے کی سیاست کو دہرایا جا رہا ہے، اسی طرز سیاست کے خلاف میثاق جمہوریت لایا گیا تھا ، میثاق جمہوریت میں کچھ اصول طے کیے گئے تھے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے محافظوں کے ہاتھوں اگر پارلیمنٹ کو نقصان پہنچے تو یہی کہا جائے گا کہ گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سندھ میں گورنر راج کی تجویز کے حق میں نہیں ہوں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہے میں ماضی کے تجربات کی روشنی میں وہاں بھی اپنا نقطہ نظر پیش کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ 22،23 مارچ کو اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے،میں اس حوالے سے کافی عرصہ سے تگ و دو میں مصروف ہوں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نیامے میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں ہمیں دو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک کامیابی یہ حاصل ہوئی کہ ہم نے قائل کرلیا کہ اگلے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔انہوںنے کہاکہ دوسری کامیابی اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نمٹنے کے حوالے سے متفقہ قرارداد کی منظوری تھی۔انہوںنے کہاکہ وہ قرارداد ہم نے اقوام متحدہ بھجواء جو الحمد للہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے بھی منظور ہو چکی ہے، اب او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں وہ پچھترویں یوم پاکستان پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے تاحال اس مبینہ ’’حادثاتی میزائل فائر‘‘کا تسلی بخش جواب نہیں دیا، افغانستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے،یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث، آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جس سے معیشت پر بوجھ مزید بڑھے گا، ان حالات میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا، نہ جمہوریت کے مفاد میں ہے، نہ معیشت کے مفاد میں ہے اور نہ ہی پاکستان کی عوام کے مفاد میں ہے،وہ لوگ جو اقتدار کی ہوس کیلئے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہے ہیں انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…