منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قومی اسکواڈز کا اعلان

datetime 17  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ لیفٹ ارم اسپنر آصف آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں،دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،

آصف آفریدی نے حال ہی میں مکمل ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 5 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں ،محمد حارث نے 5 میچز میں 166 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ فی الحال ملک کے مختلف مقامات پر جاری پاکستان کپ کے 7 میچز میں 219 رنز بھی بنا چکے ہیں،اس ایونٹ میں ان ہی کی ٹیم کے اسپنر آصف آفریدی بھی اب تک 7 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔دوسری طرف انجری کے باعث بینو قادر ٹرافی سے باہر ہونے والے محمد نواز مکمل فٹ ہوچکے ہیں، لہٰذا انہیں وائیٹ بال سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔20 رکنی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، آصف آفریدی (خیبر پختونخوا)، آصف علی (ناردرن) فخر زمان (خیبر پختونخوا)، حیدر علی (ناردرن)، حارث رؤف (ناردرن)، حسن علی (سینٹرل پنجاب)، افتخار احمد (خیبر پختونخوا)،امام الحق (بلوچستان)، خوشدل شاہ (سدرن پنجاب)، محمد حارث (وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)، محمد نواز (ناردرن)،محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)،سعود شکیل (سندھ)،شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)،شاہنواز دھانی (سندھ)، عثمان قادر (سینٹرل پنجاب) جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)،شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)،آصف آفریدی (خیبر پختونخوا)،

آصف علی (ناردرن)،فخر زمان (خیبر پختونخوا)،حیدر علی (ناردرن)،حارث رؤف (ناردرن)،حسن علی (سینٹرل پنجاب)،افتخار احمد (خیبر پختونخوا)، خوشدل شاہ (سدرن پنجاب)، محمد حارث (وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ)اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب) شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…