جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیمنٹ کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 17  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سیمنٹ کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور گزشتہ دوہفتے میں سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 170 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت 880 روپے ہوگئی،دوسری جانب رمضان سے پہلے بناسپتی گھی کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ ہوگیا ہے،گھی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 444 سے بڑھ کر 452 روپے کل ہوگئی۔

رواں ماہ گھی کی قیمتوں میں 22 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوکاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار حصص میں مندی کا رجحان رہا،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبورکر گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 43900پوائنٹس سے گھٹ کر43800پوائنٹس پر بند ہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے33ارب روپے سے زائد ڈو ب گئے،کاروباری مندی کے سبب 60.29فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پرسیمنٹ،ٹیلی کام اوربینکنگ سیکٹرز میں تیزی رونماہوئی جس کی وجہ سے انڈیکس 44194پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پرواپس آگیا اور کے ایس ای100انڈیکس میں 168.46پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43975.69پوائنٹس سے گھٹ کر 43807.23پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 193.09پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17018.56پوائنٹس سے کم ہو کر16825.47پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29996.69پوائنٹس سے کم ہو کر29930.25پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 33ارب27کروڑ46لاکھ53ہزار212روپے سے گھٹ کر74کھرب4ارب98کروڑ97لاکھ17ہزار58روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو2ارب روپے مالیت کے14کروڑ85لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 5ارب روپے مالیت کے23کروڑ65لاکھ6ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور

پر335کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے110کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،202میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے فلائنگ سیمنٹ 3کروڑ62لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی اکم1کروڑ45لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 76لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ49لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 48لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں

131.25روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر5600.00روپے ہو گئی اسی طرح300روپے کے اضافے سے رفحان میض کے حصص کی قیمت بڑھ کر11700.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھاؤ میں 299.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر21500.00روپے ہو گئی اسی طرح65.85روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت999.22روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…