اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد ،ارکان قومی اسمبلی کی کھلے عام بولیاں، آڈیو ، ویڈیو ریکارڈنگ نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​ اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی کی خرید و فروخت کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ حکومت نے حاصل کر لی جو مناسب وقت پر سامنے لائی جائینگی ۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو وزیر اعظم کے خلاف ووٹ دینے کے لئے آمادہ کرنے کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے ارکان کو مختلف پرائیویٹ مقامات پر بلا کر ان سے میٹنگ کی جاتی ہیں ۔ ان میٹنگ سمیت ارکان کو لگائی جانے والی آفرز کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ بن چکی ہیں جو وزیراعظم عمران خان نے حاصل کر لی ہیں ان ریکارڈنگ میں پیسوں کی آفرز واضح طور پر سنی اور دیکھی جا سکتی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ہارس ٹریڈنگ کا ریکارڈ حکومت کی جانب سے مناسب وقت پر مناسب فورم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روزایک انٹرویو میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا تھاکہ عدم اعتماد ہمارا حق ہے ثابت کر دیں ہم لوگوں کو پیسے دے رہے ہیں ،اگر تحریک عدم اعتمادمیں کوئی پیسوں کاعمل دخل ہے تو مجرم ہوں ،ہم چاہتے ہیں ارکان جائیں اورپرامن طریقے سے عدم اعتماد پر ووٹ کریں حکومت سے لڑائی کیلئے نہیں ارکان کی حفاظت کیلئے لوگ لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوموقع ملے توقومی حکومت بنانی چاہیے قومی حکومت میں پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو شامل کرنا چاہیے قومی حکومت کو5سال عوام کی خدمت کرنیکاموقع ملناچاہیے عدم اعتمادکے بعدپارٹی کی سوچ ہے الیکشن میں جانا چاہیے یہی سوچ ہے الیکشن کے بعدضروری قانون سازی کی جائے۔شہبازشریف نے کہا کہ ہمارے ارکان اپنی حفاظت کیلئے بندے ساتھ لائیں گے ،ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ہم بندے ساتھ نہ لائیں تو اور کیا کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…