بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

اپوزیشن سے رابطے رکھنے والے تحریک انصاف کے ممبرا ن قومی اسمبلی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

datetime 17  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اپوزیشن سے پینگیں بڑھانے والے مرد اور خواتین ایم این ایز کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو اہم تفصیلات پیش کردی گئی ہیں۔

رپورٹ میں قومی اسمبلی کے تمام ارکان خصوصاً پی ٹی آئی ممبران کے حوالے سے مفصل تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں تحریک انصاف کے ایک درجن کے قریب ارکان قومی اسمبلی کی اپوزیشن کے ساتھ جھکاؤ اور معاملات طے کرنے کی تفصیلات بھی شامل ہیں اور بتایا گیا ہے کہ جن حکومتی ارکان نے اپوزیشن سے پینگیں بڑھائیں ان میں مردوں کے ساتھ خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کچھ ایسے ممبران اسمبلی اپوزیشن کے ساتھ مل گئے ہیں جو پہلی بار ایوان میں آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ہاؤس ان آرڈر کرنے کے مشورے پر بھی سنجیدہ غور شروع کردیا گیا ہے جبکہ ناراض ارکان سے حکومتی اعلی سطح پر بھی رابطے کئے جارہے ہیں، اور ناراض سے حکومت کی جانب سے گلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ نے اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر لگا دیا، لوگ بھی معاف نہیں کریں گے۔ جبکہ ناراض ارکان کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ایسا کچھ نہ ہوگا لوگ جلد بھول جاتے ہیں۔

آئندہ کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ کے بعد حکومت نے بھی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے اپنی حکمت عملی کو تیز کردیا ہے اور فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے دباؤ کو کسی صورت خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ حکومتی اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیاسی استحکام کی خاطر باہمی مذاکرات کی تجویز پر بھی غور ہو کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو تفصیلات پیش کرنے پر کئی سنیئر رہنما ہکے بکے رہ گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کور کمیٹی اور اہم وفاقی وزرا و اعلی عہدیدار مسلسل رابطے میں ہیں۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جائے اور شرکا نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بلا کر ارکان کی حاضری کا پتہ چل جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے منحرف ارکان سے رابطوں کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، عوام ساتھ ہیں، عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعظم نے وفاقی ایجنسیوں کو سندھ ہاؤس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، منحرف ارکان کو راضی کر لیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد پر ناکامی سے دوچار ہونا پڑے گا۔شرکاء نے وزیراعظم کو اتحادیوں سے ملاقاتوں کا مشورہ دیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اتحادیوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور مزید بھی ہوں گی، قانونی ٹیم نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کی آماجگاہ نہیں بننے دینگے ۔متعلقہ اداروں کو قانونی کاررواء کے مختلف پہلووں جائزہ لینے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ارکان نے حتمی فیصلے کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا۔ شرکاء نے کہاکہ کچھ ارکان کی مسنگ کا پتہ چلا ہے، ان ارکان کے نام سامنے آ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کونسے ارکان ممکنہ طور پر کسٹڈی میں ہو سکتے ہیں، تفصیل حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…