ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

یہ 30، 35 سال باریاں لے کر جو کام نہیں کر سکے، ہم نے وہ ساڑھے تین سال میں کر دکھایا، وزیراعظم عمران خان

datetime 15  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچاس سال کے بعد پاکستان میں ڈیمز بن رہے ہیں، پاکستان میں پچاس سال سے کوئی ڈیم نہیں بنا، اب پانی بچانے کے لئے پہلی ڈیم 2025 میں اس کے بعد 2026ء میں داسو ڈیم، جو کہ بڑا ڈیم ہے، 2028 میں بھاشا ڈیم بنے گا، جس سے ہماری پانی کی سٹوریج دوگنی ہو جائے گی،

اس سے ہم اپنے اور علاقوں کو پانی دے سکیں گے، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں چیلنج کرتاہوں اپنے میڈیا والوں کو، اپنے اکانومسٹ کو، ان ساری پارٹیز کو، کبھی ہمارے ساتھ ڈیبیٹ کرو ہم آپ کو ثابت کریں گے کہ آپ تیس سال پینتیس سال باریاں لیتے رہے ہیں، ہم نے ساڑھے تین سال میں جس طرح کی پاکستان میں امپروومنٹس کی ہیں پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کیں، نیشن بلڈنگ کی ہے، رحمت اللعالمین اتھارٹی اپنے بچوں کی تربیت کرنے کے لئے بنائی ہے۔ لوگوں کو پتہ تو چلے کہ ملک بنا کیوں تھا، سیرت النبیؐ کیا تھی، کیسے نبی کریمؐ نے لوگوں کے کریکٹر بدل دیے، لیڈر بنا دیا لوگوں کو، دنیا کی امامت کروائی۔ پتہ ہی نہیں ہے ہمارے لوگوں کو کہ پاکستان تو بنا ہی اس لئے تھا، یہ پہلی دفعہ ہم اپنے بچوں کو سکول میں بتا رہے ہیں کہ سیرت النبیؐ کیا تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد ہی نہیں بلکہ ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا۔ عالمی سطح پر مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج حزب اختلاف کی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے لوگوں کو ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بھلا دیں۔انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ انسان بناتا ہے اور ایک منصوبہ اللہ بناتا ہے۔ مہنگائی کا رونا رونے والے اچانک مہنگائی کو بھول گئے۔ میں غلط فہمی میں پڑ گیا تھا کہ شاید قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو جائے گی لیکن یہ پاکستانی قوم کو نہیں جانتے۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…