جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کو آئی ایم ایف اور ساتھیوں نے جواب دے دیا،برجیس طاہر

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(این این آئی)سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرایم این اے کا کہنا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری اور غربت سے تنگ قوم کورواں ہفتے خوشخبری سنائیں گے عمران خان نے جو بویا وہی کاٹیں گے،گیڈر کی موت آتی ہے تو شہر کا رخ کرلیتا ہے،مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم سمیت قریبی ساتھی بھی ساتھ چھوڑ گئے ہیں

معیشت کا بیڑا غرق کرنے والے عمران خان کو آئی ایم ایف نے بھی جواب دے دیا ہے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تم کون ہوتے ہو اپنی مرضی سے پٹرول کی قیمتیں کم کرکے انڈسٹریل پیکج دینے والے جو معاہدے کئے ہیں ان پر پورا اتریں ملکی معیشت اور سیاست پر جو کچھ حکومت نے کیا ہے بتانے کے قابل نہیں آرمی چیف سے آفیشل گفتگو کو پبلک کرنا اخلاقیات اور سیاست کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے آئین اور قانون کیمطابق لڑائی لڑینگے غیر آئینی طریقے سے ممبران کو روکنے کی کوشش کی گئی تو جواب ملے گااپوزیشن متحد ہو کر ملک کو گھمبیر مسائل سے باہر نکالے گی سسٹم اور جمہوریت کو ساتھ لے کر چلیں گے انتظامیہ اور آفیسران غیر آئینی کام پر عمل نہ کریں ہمارا مشن رول آف لاء ہے آئین کی بالادستی ہو گی توقانون کی عمل داری ہوگی وہ پارلیمینٹ ہاؤس سے مقامی صحافیوں سے فون پر گفتگو کررہے تھے چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے کا مزید کہناتھا کہ ملکی تاریخ میں آج تک ایسا نہیں ہوا کہ آن گوئنگ منصوبوں کو روکاجائے گھٹیا حکومت نے میرے حلقہ کے جاری منصوبے انٹر چینج روڈ،فلائی اوراور کینال روڈ ریڑھ کی ہڈی کے تین منصوبے روکے جانے سے میراحلقہ50 سال پیچھے چلا گیا انشااللہ عوامی خوابوں کی تعبیر ہونے جا رہی ہے میاں نوازشریف کی آمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنا چاہتے وہ جلد پہنچ جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…