بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ سال جس میں رمضان دو مرتبہ آئیں گے

datetime 14  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)فلکیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ 2030 ایک ایسا برس ہوگا جس دوران عالم اسلام کیلئے رمضان ایک سال میں دو مرتبہ آئیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس حوالے سے اب تک باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا تاہم اگر قمری کیلنڈر کے حوالے سے دیکھا

جائے تو ایسا ممکن ہے جس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 سے 12 دِن کم ہونا ہے،قمری مہینہ ہر سال 10 سے 12 دن آگے بڑھتا ہے جس سے توقع ہے 2030 میں پہلا رمضان جنوری اور دوسرا دسمبر کے آخر میں ہوگا۔ہر سال رمضان گزشتہ سال کی تاریخ سے 10 سے 12 دن قبل شروع ہوجاتا ہے جس کے پیش نظر 2030 میں مسلمان ایک سال میں مرتبہ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹیں گے۔دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کے مطابق قمری کیلنڈر کے تناظر سے ایک سال میں دو مرتبہ رمضان کا آنا کوئی عجوبے کی بات نہیں کیوں کہ قمری مہینہ ہر سال 10 سے 11دن آگے بڑھتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ2030 میں رمضان جنوری کے اوائل میں، اسی طرح عید فروری کے آغاز میں ہوگی جس کے بعد ایک بار پھر دسمبر میں سال کا دوسرا رمضان رمضان دیکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…