قرضے لے کر ملک نہیں چلا سکتے ،چیئرمین ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے چھٹکارے کا راستہ بتا دیا

14  مارچ‬‮  2022

لاہور(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ قرضے لے کر ہم اپنا ملک نہیں چلا سکتے۔ ایوان صنعت و تجارت لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کا انتظار کرنے کی بجائے خود اپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورننس کے نظام کو بہتر بنانا ہے تاکہ اگلی نسلوں پر بوجھ نہ پڑے، ایف اے ٹی ایف کے عذاب سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، فیٹف کے عذاب کے باعث بہت سے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا ہم پیسے تو کمائیں لیکن ٹیکس ادا نہ کریں، ٹیکس چوروں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، ہم قرض لیں اور ٹیکس ادا نہ کریں تو اس کا خمیازہ آئندہ نسلوں کو بھگتنا پڑے گا، کوئی دوسرا ملک ہمارے ملک کے اخراجات اٹھانے کو تیار نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے جعلی شناختی کارڈز پر اربوں روپے کی ٹیکس چوری کی جس کا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا، عدالتوں میں اس وقت ساڑھے تین کھرب روپے کے کیسز التوا کا شکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…