جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کے انتہائی طاقتور لوگ ملک سے نکل گئے یا نکلنے کی تیاری میں ہیں

datetime 11  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کے انتہائی طاقتور لوگ ملک سے نکل گئے یا نکلنے کی تیاری میں ہیں، اس بات کا دعویٰ نجی ٹی وی چینل 24 نیوز نے کیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ٹیم کے کچھ اہم رہنما اورافسران ملک چھوڑ گئے ہیں، کچھ چھوڑنے کی تیاری

میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب اور وفاق میں تبدیلی کے آثار نظر آنا شروع ہوئے ہیں تو دوسری طرف وفاقی حکومت کے اہم ذمہ داران نے بھی پر تولنے شروع کر دیے ہیں، رپورٹ کے مطابق سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر انگلینڈ چلے گئے ہیں جبکہ خاتون اول کی دوست فرح خان اور احسن گجر 23 مارچ کو امریکہ چلے جائیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرح خان کی بہن مسرت بی بی پہلے ہی برطانیہ جا چکی ہے، سابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس بھی برطانیہ جاتے جاتے رہ گئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق گوہر نفیس کو انٹیلی جنس بیورو میں ایک اہم تعیناتی دی جائے گی جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ نہیں جا سکیں گے لیکن اگر تعیناتی نہ ہو سکی تو وہ بھی روانہ ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی اہم شخصیات کے دیگر قریبی دوست بھی بیرون ملک جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…