بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’لگتا ہے وزیراعظم عمران خان، جلسے میں مولانا فضل الرحمن سے زیادہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو چڑا رہے ہیں؟‘‘رئوف کلاسرا

datetime 11  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے لوئر دیر کے جلسے میں عوام خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پر شدید تنقید کے نشتر برسائے اور ساتھ ہی آرمی چیف کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا مولانافضل الرحمان سے متعلق حصہ بھی عوامی کر دیا ۔

اس حوالے سے سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ ’’ لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلسے میں مولانا فضل الرحمان سے زیادہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو چڑا رہے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ ’’لگتا ہے وزیراعظم عمران خان، جلسے میں مولانا فضل الرحمن سے زیادہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو چڑا رہے ہیں؟۔ خیا ل رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا ۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کے دوران جب وزیراعظم عمران خان خطاب کرنے آئے تو پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکا نے ’ڈیزل ڈیزل‘ کے نعرے لگائے جس پر وزیر اعظم نے بتایاکہ ابھی جنرل باجوہ سے بات ہورہی تھی ، آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہامولانا فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا ، میں نے جنرل باجوہ کو جواب دیا کہ جنرل باجوہ میں نہیں کہہ رہا !عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…