جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی پنجاب میں کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو الیکشن میں شکست کھاگئے۔

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پنجاب میں کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو الیکشن میں شکست کھاگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سدھو کو مشرقی امرتسر سے عام ا?دمی پارٹی کی امیدوار جیون جیوت کورنے شکست دی۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ کہ الیکشن میں

سدھو کو 6 ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں سدھو نے 32929 اور ان کی حریف نے 39520 ووٹ لئے۔کانگریس کے رہنما سدھونے سال 2017 میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں اسی حلقے سے 42 ہزار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔الیکشن میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نوجوت سدھو نے کہا کہ تبدیلی کا نام ہی سیاست ہے، وہ پنجاب کے لوگوں کو ان کے بہترین فیصلے پر مبارکباد دیتے ہیں۔نوجوت سدھو نے کہا کہ عوام کا انتخاب کبھی غلط نہیں ہوتا، عوام کی آواز خدا کی آواز ہے، ہمیں عاجزی کے ساتھ ان کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی ان کا مشن ہے، میں اس سے کبھی راہ فرار اختیار نہیں کروں گا، میں پنجاب میں ہوں اور یہیں رہوں گا، عوام سے میرے تعلق کی کوئی حد نہیں یہ میرے دل کے قریب ہیں، عوام سے میرا انتخابات میں ہار جیت کا رشتہ نہیں، میں لوگوں کو خدا کو دیکھتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…