اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے،نہیں چھوڑنے چاہئیں تھے۔ اپنے بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے(نہیں چھوڑنے چاہئیں تھے)لیکن اس واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئے جو بغض عمران میں جتھوں کی بھی حمایت سے باز نہیں آئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمایتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔