بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات‎

datetime 11  مارچ‬‮  2022 |

لندن(این این آئی)تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے لندن میں ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، اس حوالے سے علیم خان کے انتہائی قریبی ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی طویل ملاقات میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، علیم خان نے پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی بیڈ گورننس کے حوالے سے نوازشریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، نواز شریف نے سیاسی رہنما کی حیثیت سے علیم خان کے کردار کو سراہا۔ذرائع کے مطابق علیم خان مسلم لیگ(ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار نہیں کریں گے، تحریک انصاف میں ہم خیال گروپ کی قیادت کریں گے، ان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوگی اور وہ آج وطن واپس آئیں گے، اور آئندہ چند روز میں اراکین اسمبلی کے ساتھ میڈیا کے سامنے پاور شو کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…