ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کا پولیس آپریشن اور جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاری پر حکومت کیخلاف اعلان جنگ، سڑکیں جام کرنے کا حکم دے دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن اور اس کے نتیجے میں جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاری پر حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام جماعتوں کے کارکن اسلام آباد پہنچیں،ملک بھر میں احتجاج کریں اور سڑکوں کو جام کر دیں،ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے پہلے عمران خان اور اسپیکر استعفیٰ دیں،

پولیس کے لاجز کے اندر آنے کے رولز ہیں۔جمعرات کو پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن اور اس کے نتیجے میں جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاری پرمولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنوں کو ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو کارکن اسلام آباد نہ پہنچ سکے وہ اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں کو جام کردیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ گرفتاری پیش کروں گا، ہر پارٹی ورکر سے کہتا ہوں ہوسکے تو اسلام آباد پہنچے، اپنے اپنے شہروں میں سڑکییں بند کردیں، کاروبار بند کردیں۔مولانا فضل الرحمان نے بطور پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے شاہراہیں بند کرنے کی اپیل بھی کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے رضاکار یہاں رضاکارانہ پہنچے، رضا کاروں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا جس پر اعتراض کیا جاسکے، پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا گیا، دھاوا بولا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے پہلے عمران خان اور اسپیکر استعفیٰ دیں، پولیس کے لاجز کے اندر آنے کے رولز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ اسلام آباد پولیس کے ذریعے ایم این ایز کو اغواء کیا جائیگا، ہمارے رضا کار پر امن پہنچے،ان کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا،کوئی ایسی حرک نہیں کی جس پر اعتراض کیا جاسکے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کی دہشتگردی کو نہیں مانتے، انسپکٹر جنرل پولیس عمران خان کا ذاتی ملازم ہے اور ذاتی ملازم کا کر داراداکیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…