بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

انصار الاسلام کی موجودگی پر پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن، جے یو آئی رہنما صلاح الدین ایوبی سمیت کئی ارکان گرفتار

datetime 10  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ، آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے متعدد کو گرفتار کرلیا ہے، جیو نیوز کے مطابق آپریشن ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں کیا گیا، میڈیا کو بھی پارلیمنٹ لاجز سے نکال دیا گیا جس کے بعد پولیس نے صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ کر گرفتاریاں شروع کر دیں،

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے رہنما اور ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو بھی پولیس گرفتار کرکے لے گئی ہے جبکہ دس سے بارہ رضا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، مولانا جمال الدین اور مفتی عبداللہ کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ آغا رفیع اللہ پولیس اہلکار کے ساتھ گتھم گتھا بھی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی بھی پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے۔ آئی جی اسلام آبادمحمد احسن یونس نے انصار الاسلام فورس کے پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے پارلیمنٹ لاجز کے انچارج انسپکٹرحق نواز، ایس ایس جی کے لائن آفیسر سب انسپکٹر جاوید اختر کو معطل کر دیا ۔ناکہ پریڈ ایونیو کا انچارج ہیڈ کانسٹیبل سبطین حیدر، جبکہ کانسٹیبل فیصل خان، نویداور شہزاد کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ان افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز معاملے کی انکوائری کریں گے، اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن ارکان کی سیکیورٹی کیلئے آئی جے یو آئی کی انصار الاسلام فورس کو ہٹانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔جے یو آئی کے رکن صلاح الدین ایوبی نے پولیس کولاجز سے باہر جانے کا کہہ دیا ۔ صلاح الدین ایوبی کے لاج نمبر چار سو ایک کے باہر ایس ایس پی بھاری نفری کے ہمراہ موجود ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کا دھاوا قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت اب پولیس میں چھپ کر حملہ کر رہی ہے،عمران نیازی اراکین پارلیمنٹ کو خوفزدہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور انتظامیہ کٹھ پتلی وزیر اعظم کے غیر قانونی احکامات پر عمل نہ کرے،ایسی ہمت تو آمر پرویز مشرف بھی نہیں کر سکے نیازی نے خود کو بے نقاب کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…