پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ، آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا، ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے قبل اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، وزیراعظم عمران نے لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ

اگر اپوزیشن 172 ووٹ پورے کر جائے تو پھر تو مجھ سے زیادہ کمزور شخص کوئی نہیں ہوگا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر کو 14 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جمعرات کو زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ سمیت آئینی اور قانونی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ذرا ئع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی ایک دن میں سپیکر سے تین ملاقاتیں ہوئیں۔سینئر وکلاء کا وفد بھی سپیکر سے ملا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام نے بھی سپیکر کو عدم اعتماد کی تحریک پر اراکین کے دستخطوں کی تصدیق بارے بتایا۔ ذرائع کیمطابق سیکرٹریٹ نے مارچ کے تیسرے ہفتے میں اجلاس بلا نے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر کو 14 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔ تین دن بحث کے بعد 18 مارچ کو ووٹنگ کروا دی جائے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تجویز پر حتمی فیصلہ سپیکر اسد قیصر کرینگے۔قواعد کے مطابق ریکوزیشن پر اجلاس 14 دن میں بلانا ہوتا ہے۔ دریں اثناء سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسپیکرہاؤ س میں مصروف دن گزارا، حکومتی اراکین نے سپیکر سے ملاقاتیں کیں جن میں وزیر مملکت علی محمد خان، زین قریشی، ثنا اللہ مستی خیل، رضا نصراللہ گھمن کے علاوہ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے الگ الگ ملاقاتیں کیا۔ ان ملاقاتوں میں بھی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عد م اعتماد اور اس حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اراکین نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…