فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر اجمل چیمہ جن کا تعلق جہانگیر ترین گروپ سے ہے انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی بسوں کو بند اوردو پٹرول پمپس سیل کر دیے ہیں، جیو نیوز کے مطابق اجمل چیمہ کی ٹرانسپورٹ کمپنی کے منیجر کا کہنا ہے کہ ان کی مختلف روٹس
پر بارہ بسیں بند کی گئی ہیں اور مزید کو بند کیا جا رہا ہے، منیجر کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ کارروائی کرنے کا اوپر سے حکم آیا ہے، اس کے جواب میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معمول کی کارروائی ہے کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجمل چیمہ کے پٹرول پمپس کو اجازت نامے کے بغیر چلانے پر سیل کیا گیا، اس کے علاوہ فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ اور دستاویزات نہ ہونے پر الگ الگ ٹرانسپورٹرز کی مختلف روٹس کی مسافر بسوں کو بند کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیرمیاں خالد محمود کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔ترجمان عبدالعلیم خان نے بتایاکہ پنجاب کے کسی رکن اسمبلی کووزیراعظم عمران خان کے اجلاس میں جانے سے نہیں روکا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے عبدالعلیم خان سے اجازت لے کر جا رہے ہیں اوراس اجلاس کے بعد باہمی مشاورت سے اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔