منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ ائیرفورس کا نہیں، ترجمان پاک فضائیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 10  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (آئی این پی )پاک فضائیہ نے میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ پاکستانی فضائیہ کا ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ پاکستان فضائیہ کا نہیں۔

خیال رہے کہ میاں چنوں میں چھوٹا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے، واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ریسکیو انچارچ ڈاکٹر خالدکے مطابق تربیتی طیارہ گرنے سے معجزاتی طورپر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ میاں چنوں کے علاقہ پندرہ ایل پل کے قریب زور دو دار دھماکہ ہو اجس سے پور شہر لرز اٹھا ، عینی شاہدین نے دعویٰ کیاکہ طیارہ ایک گھر پر گرا، دھماکے کے نتیجے میں ایک گھر مکمل تباہ ہوگیاجس میں کوئی کمرہ نہیں بچا ۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے جائے حادثہ پر 10 فٹ گہرا کھڈا پڑ گیا۔ ضلع خانیوال کی پولیس،ریسکیو اور تمام انتظامیہ ادارے پہنچ گئے ،اطلاع ملنے پر سینکڑوں شہری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو جگہ سے ہٹانے کیلئے فائربریگیڈ سے پانی پھینکا گیا ۔ رش کے باعث بائی پاس پر ٹریفک بری طرح جام ، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…