منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن حکومتی حکمت عملی کیا ہوگی؟ سب سامنے آگیا

datetime 10  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسپیکرہاس میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کے دن قومی اسمبلی ایوان میں حکومت کا صرف ایک رکن شریک ہوگا اور ووٹنگ والے دن حکومتی ارکان کو اجلاس میں نہ جانے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف حکومتی ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹنگ والے دن پارلیمنٹ میں آنے والے حکومتی ارکان کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف اسپیکرقومی اسمبلی کوریفرنس کے حوالے سے خط بھی تحریر کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے اور اب ایک روز گزر چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…