اتوار‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2026 

ملکہ برطانیہ کے ذاتی محافظ سمیت چار برطانوی فوجی روس کیساتھ لڑنے کے لیے یوکرین روانہ ہو گئے

datetime 9  مارچ‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)ملکہ برطانیہ کے ذاتی محافظ سمیت چار برطانوی فوجی روس کے ساتھ لڑنے کے لیے یوکرین روانہ ہو گئے ہیں، جس نے برطانیہ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ملکہ کے 19 سالہ محافظ کی شناخت کو سکیورٹی وجوہ پر خفیہ رکھا جا رہا ہے۔پولینڈ کے راستے یوکرین روانہ ہونے والا محافظ کولڈ سٹریم گارڈز مین دستے میں شامل تھا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ

اس نے رضاکاروں کے ایک بین الاقوامی لشکر میں شمولیت بھی اختیار کر لی ہے۔محافظ نے یوکرین میں براستہ پولینڈ داخل ہونے کے لیے ٹکٹ لینے سے قبل والدین کو خط بھی لکھا۔دی سن اخبار کا کہنا ہے انہوں نے سنیپ چیٹ پر اپنے جوتوں کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔اس واقعے کے سامنے آتے ہی وزارت دفاع میں کھلبلی مچ گئی اور اعلیٰ حکام محافظ کو راستے میں ہی روکنے اور واپس لانے کی کوششوں میں لگ گئے ہیں۔برطانیہ کی پریشانی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ روس اس واقعے کو برطانوی فوج کے جنگ میں باقاعدہ طور پر داخل ہونے کے طور پر پیش کر سکتا ہے۔جب روسی صدر پوتن نے یوکرین کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا تب بیرونی قوتوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر کسی نے مداخلت کی کوشش کی تو اس کو تاریخ کے خطرناک ترین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔جنگ شروع ہونے کے چند روز بعد ہی پوتن نے نیوکلیئر فورس کو تیار رہنے کا حکم دیا تھا۔برطانوی ملکہ کے محافظ کی یوکرین روانگی نے بین الاقوامی سطح پر پریشانی کی لہر دوڑا دی ہے۔اتوار کو ماسکو نے کیئف کی مدد کرنے پر لندن کو سزا دینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔روس برطانیہ کی جانب سے یوکرینی فورسز کے ساتھ تعاون اور کیئف کو ہتھیاروں کی فراہمی کو نہیں بھولے گا۔برطانوی فوج کے سینیئر حکام نے ملکہ کے دستے میں شامل محافظوں کی یوکرین روانگی کو انتہائی ‘غیر ذمہ دارانہ’ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واپسی پر ان کو جیل جانا پڑے گا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق برطانیہ سے ایک سابق فوجی کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اس نے یوکرین کی رضاکار فورس میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ حاضر سروس فوجیوں کے جنگ میں شریک ہونے پر پابندی ہے۔یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے اتوار کو کہا تھا کہ52 ممالک سے تعلق رکھنے 20 ہزار سے زائد افراد پہلے ہی یوکرین کی جانب سے رضاکارانہ طور پر لڑنے کے لیے اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں اور حال ہی میں بننے والے لشکر کا حصہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…