جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

روس کے قریب سمجھے جانے والے چین نے یوکرین کیلئے بھاری امداد کا اعلان کر دیا

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی یوکرین کی درخواست پر اْسے 50 لا کھ یوآن مالیت کی خوراک اور روزمرہ ضروریات سمیت دیگر انسان دوست امدادی سامان کی ایک کھیپ فراہم کریگی، 9 مارچ کو،

امدادی سامان کی پہلی کھیپ بیجنگ سے روانہ کر دی گئی ہے، اور مناسب ذرائع کے ذریعے جلد از جلد یوکرائنی ریڈ کراس تک پہنچائی جائے گی۔ بد ھ کے روز چاو لی جیان نے امریکہ، یورپی کمیشن اور برطانیہ کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “چین بین الاقوامی قانونی بنیاد سے ماورا یکطرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ، بلا جواز تعزیری اقدامات اختیار کرنا امن و سلامتی کے لیے قطعاً فائدہ مند نہیں ہے بلکہ ان سے متعلقہ ممالک کی معیشت اور لوگوں کے معاش کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس سے تقسیم اور صف آرائِی کو مزید بڑھاوا ملے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور روس نے ہمیشہ توانائی تعاون کو برقرار رکھا ہے اور دونوں فریق باہمی احترام، مساوات اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تیل اور گیس کے شعبوں سمیت معمول کے تجارتی تعاون کو جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…