منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہمارے پاس آپشنز کھلے ہیں،عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی، ایم کیو ایم

datetime 9  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی،ہمارے پاس آپشنز کھلے ہیں۔کراچی اور ووٹرز کے لئے بجو بھی بہتر ہوگا وہ فیصلہ کریں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم کو یقین دہانی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران عامر خان نے کہا کہ ہمارے پاس آپشنز کھلے ہیں۔وزیراعظم کو عدم اعتماد کے حوالے سے یقین دہانی نہیں کرائی اور نہ ہی انہوں نے ہم سے تعاون مانگا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں وزیراعظم سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے جس میں شکوے شکایت نہیں کی۔تاہم عدم اعتماد کے معاملے میں پر ہم کراچی اور اپنے ووٹرز کے لئے جو بھی بہتر ہوگا وہ فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران عدم اعتماد کے معاملے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…