منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

حامد میر جیو نیوز پر واپس آگئے

datetime 9  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے گزشتہ شب9ماہ بعد نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر اپنے پروگرام کیپیٹل ٹاک کی میزبانی کی ،تفصیلات کے مطابق حامد میر کو مئی 2021 میں ان کے پروگرام کی میزبانی سے اس وقت روک دیا گیا تھا جب انہوں نے صحافی اسد علی طور کے گھر میں نامعلوم افراد کے داخل ہو کر انہیں زد و کوب کرنے پر ہونے والے احتجاج میں پاکستان کے سکیورٹی اداروں پر شدید تنقید کی تھی۔

حامد میر کا ناصرف ٹی وی چینل پر پروگرام بند کیا گیا تھا بلکہ جنگ اخبار میں ان کا کالم بھی روک دیا گیا تھا۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن رہنمائوں شہباز شریف ،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی تو یہیں آصف علی زرداری نے حامد میر کو کیپیٹل ٹاک پر واپسی کی مبارکباد بھی دے ڈالی اور کہا کہ صحافت جمہوریت کا بہت بڑا ستون ہے۔ ہم نے روزِ اول سے اس پر یقین رکھا ہے۔ جب بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت آئی تو اس وقت کاغذ حکومت کی مرضی سے درآمد کیا جاتا تھا۔ ہم نے اسے آزاد کیااور آج حامد میر صاحب واپس آ رہے ہیں۔ ویلکم بیک حامد میر۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…