منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

سرکاری نوکری لگنے والی ہے ،اتنا خرچہ ہوگیا ڈیمانڈز پوری نہ کی گئیں تو کیسے شادی کرسکتا ہوں جہیز نہ ملنے پر دلہا نے شادی سے انکار کردیا

datetime 8  مارچ‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاست بہار میں لڑکی والوں کی طرف سے جہیز نہ دینے اور ڈیمانڈز پوری نہ کرنے پر دْلہا نے شادی سے انکار کردیا۔بارات کے ساتھ آنے والا دلہا ایک سکول ٹیچر کا بیٹا تھا، اس نے کہا کہ میری سرکاری نوکری لگنے والی ہے اور اتنا خرچہ میں اپنی شادی پر کرچکا ہوں، اگر میری ڈیمانڈز پوری نہ کی گئیں تو میں کیسے شادی کرسکتا ہوں۔دْلہا کی جانب سے عین شادی کے موقع پر دلہن اور

اس کے گھروالوں کو منع کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کو لوگ سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس سے کہا جارہا ہے کہ جہیز کا انتظام بعد میں کردیا جائے گا، مگر لڑکی والوں کی جانب سے یقین دہانی کروانے کے باوجود بھی دلہا ماننے کو تیار نظر نہیں آیا۔دلہا کے انکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب غم و غصہ پایا جارہا ہے اور اسے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…