منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کو میں جانتا ہوں، وہ کبھی چوروں کے ساتھ نہیں ملیں گے، وزیراعظم عمران خان

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں۔ یوٹیوبرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، حکومت کہیں نہیں جارہی، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کے ساتھ ہے، فوج چوروں کے ساتھ نہیں جائیگی، جہانگیر ترین غداروں کا ساتھ نہیں دے گا،

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو میں جانتا ہوں وہ کبھی چوروں کے ساتھ نہیں ملیں گے، غیر ملکی ہاتھ ہماری حکومت کے پیچھے ہیں، اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ ہمارے اراکین کو 18، 18کروڑ روپے تک کی آفر کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں نے ارکان سے کہا کہ ان سے پیسے لیں اور غریبوں میں بانٹ دیں، جواب میں ہماری حکمت عملی بھی تیار ہے، اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے پیسہ استعمال کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا، بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں، وہ میڈیا پر نہیں آتے، مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نااہل ہوجائے گا، اپوزیشن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے مہم چلا رہی ہے، تحریک اعدم اعتماد اپوزیشن کا آخری واردات ہے جو ناکام ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی واردات ناکام ہونے کے بعد 2028 تک یہ لوگ دوبارہ نہیں اٹھ سکیں گے، اپوزیشن مفاد پرستوں کا گلدستہ ہے جس کو عمران خان نے اکھٹا کر دیا ہے، ان کے ساتھ عوام نہیں تو فوج کیا ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جمعہ کو دیر میں ہونے والا جلسہ بتائے گا عوام کس کے ساتھ ہے، نئے آرمی چیف کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا، امریکہ اور بھارت کا نہیں بلکہ انکی پالیسیوں کا مخالف ہوں۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر نے بیان دیکر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، آئی ایم ایف کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کا خطرہ ہے لیکن ہم دیکھ لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…