ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ، بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں۔ وہ میڈیا پر نہیں آتے،مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ

یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے، پھر 2028 تک کچھ نہیں ہو گا۔اسلام آباد میں وزیراعظم سے یوٹیوبرز نے ملاقات کی، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی،یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے،اس کے بعد 2028 تک کچھ نہیں ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وہ اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں،جہانگیر ترین غداروں کا ساتھ نہیں دیں گے۔اپوزیشن والے ہمارے اراکین کو 15 کروڑ روپے تک کی آفر کر رہے ہیں،اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے پیسہ استعمال کر رہی ہے ۔وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ، بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں، وہ میڈیا پر نہیں آتے،مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نااہل ہوجائے گا،اپوزیشن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے مہم چلا رہی ہے،اپوزیشن مفاد پرستوں کا گلدستہ ہے جس کو عمران خان نے اکھٹا کر دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا،فوج پاکستان کے ساتھ ہے،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غیر ملکی ہاتھ ہماری حکومت کے پیچھے ہیں، وہ امریکہ اور بھارت کے نہیں بلکہ انکی پالیسیوں کے مخالف ہیں، یورپی یونین کے سفیر نے بیان دیکر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، آئی ایم ایف کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کا خطرہ ہے لیکن ہم دیکھ لیں گے۔واضح رہےکہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے بھی ریکوزیشن جمع کرا دی۔ ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…