منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمن کا 48گھنٹوں سے پہلے تحریک لانے کااعلان

datetime 8  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد جلد لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو ان کی امیدوں اور امنگوں کے مطابق نتائج حاصل ہوں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملاقات کا مقصد سیاسی صورتحال پر

بات چیت کرنا تھا اور اس حوالے سے گفتگو ہوئی ہے اور قیادت کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جو معلومات کا تبادلہ ہوا ہے، وہ بڑی حوصلہ افزا ہیں اور قوم کو ان کی امیدوں اور امنگوں کے مطابق اس کے نتائج حاصل ہوں گے۔صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بہت جلد تحریک عدم اعتماد آئے گی اور 48 گھنٹوں سے پہلے آجائے گی۔اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ نے اپوزیشن میں اختلاف پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزیں حالات اور حالات کی ضرورتوں اور اس میں مشترکہ ضرورتوں کے لیے ماضی کو بھولنا بھی پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہیں، ہر ایک کا اپنا پلیٹ فارم ہے جہاں فیصلے ہوتے ہیں، اس میں تفاوت اور فرق بھی آسکتا ہے، جن حالات سے ہم گزر رہے ہیں تو شاید عوام بھی ہماری ماضی کی کچھ یادیں دفنانے کو پسند نہیں کریں گے۔صحافیوں کو مخاطب کرکے انہوںنے کہاکہ ہم ہمیشہ جو بات کرتے ہیں تو اس میں کچھ چھپاتے ہیں اور آپ کو مصروف رکھتے ہیں۔جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی حقیقت ہے اور یہی اصل عمران خان ہے جو گلی کوچوں میں کھڑے ہو کر بازاری زبان استعمال کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد کامیاب ہو یاناکام ہو، یہ سیاسی عمل ہے، ایک آئینی استحقاق ہے، جس کو استعمال کرنے کے لیے ہم سمجھتے ہیں اور کامیابی کا پہلو یقینی نظر آرہا ہے لیکن وہ ہوتا کون ہے جو ہمیں دھمکیاں دیتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم یہاں کھڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اکثریت ان کے خلاف مجتمع ہے تو اسی سے سمجھ لینا چاہیے۔خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ قیادت کی ملاقات میں سب طے کیا جائے گا اور مولانا فضل الرحمٰن کو کراچی سے یہاں پہنچنے کے حوالے سے بھی تفصیلات بتا دی ہیں۔مولانا فضل الرحمن کو جلسے میں شرکت کی دعوت کے حوالے سے سوال پر رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم ایک ہی چیز ہیں، ہماری دعوت ان کے پاس ہے لیکن اس سے قبل ملاقات ہے جہاں معاملات طے ہوں گے۔حکومت کے خلاف تحریک پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی چیزیں ہیں جن میں سے کچھ بتائی جاتی ہیں، کراچی سے اسلام آباد پہنچنے تک جو ہماری محنت ہے، اس کو نہیں کہلوائیں، سب ٹھیک ہوگا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان جائے گا اور اسی کے لیے کوشش کی ہے اور جلد ہی تحریک عدم اعتماد آئے گی اور قیادت کی ملاقات میں طے کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…